ابنا: افغانستان ميں سابق صدر برہان الدين رباني کے قتل کي تحقيقات کرنے والے کميشن کے ترجمان ڈاکٹر ضياء نے کہا ہے کہ اگر پاکستان برہان الدين رباني کے قتل کي تحقيقات ميں تعاون نہ کرنے کے موقف پر قائم رہا تو افغانستان اقوام متحدہ سے اس سلسلے ميں متحدہ کا مطالبہ کرے گا-ياد رہے پاکستان کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے کچھ دنوں قبل کہا تھا کہ پاکستان ، برہان الدين رباني کے قتل کي تحقيقات ميں تعاون کا پابند ہے - ياد رہے ، افغانستان کے صدر برہان الدين رباني ، جو امريکہ و افغانستان کے درميان سيکوريٹي معاہدے کے مخالف تھے ، کابل ميں اپنے گھر کے اندر ايک بم دھماکے ميں جاں بحق ہو گئے تھے - برہان الدين رباني کا گھر امريکي سفارت خانے اور نيٹو کے ہيڈکوارٹر کے قريب واقع ہے ............./169
4 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 269993
افغانستان نے الزام عائد کيا ہے کہ پاکستان کي خفيہ ايجنسي کے عہدے داروں کو برہان الدين رباني کے قتل کے منصوبے کا علم تھا -